دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کی ضمانت

دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کی ضمانت

سندھ ہائیکورٹ نے دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے ملزم خلیل اللہ کی دو مقدمات میں فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ جمعہ کو جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں جسٹس عدنان اقبال چودھری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ خلیل اللہ کو 22 ماہ تک لاپتا رکھا گیا، جے آئی ٹی بننے کے بعد دو مقدمات میں ڈال کر گرفتاری ظاہر کی گئی، دستی بم رکھنے کا الزام لگایا گیا جو دو سو روپے کا مل جاتا ہے، میرا موکل بے گناہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں