عوام کے تشدد سے زخمی ڈکیت چل بسا

عوام کے تشدد سے زخمی ڈکیت چل بسا

اورنگی ٹاؤن جوہر چوک پر گزشتہ روز عوام کے تشدد سے زخمی ہونے والے دو ڈکیتوں میں سے ایک مبینہ ڈکیت دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑگیا، تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اس کی عمر 30 برس کے قریب بتائی جاتی ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مذکورہ مقام پر 4 مسلح ملزمان موٹر سائیکل شورم میں لوٹ مار کررہے تھے کہ دکاندار نے شور مچا دیا تھا، موقع سے 2 ڈکیت فرار ہوگئے تھے، جبکہ 2 کو عوام نے گھیرکر پکڑنے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانا بنایا تھا۔ ایک کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں