شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا،ڈی جی رینجرز سندھ

شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا،ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے سپرہائی وے اور گرد و نواح کے علاقوں کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) پختون کمیونٹی کی دعوت پر الآصف اسکوائر پہنچے۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے اس موقع پر کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، کراچی میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے سندھ رینجرز اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے سندھ اور کراچی کی ترقی میں پختون کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور کہاکہ ہم سب کو لسانی تشخص سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے مزید کہا کہ پاکستان رینجرز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی بلاتفریق جاری رہے گی اور اسی اصول پر کاربند رہتے ہوئے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔ پختون برادری نے کراچی میں امن وامان قائم رکھنے میں رینجرز کی کاوشوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں