واٹربورڈ کی 84 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، پانی کی سپلائی متاثر
کراچی یونیورسٹی میں واٹربورڈ کی 84 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے شہر کے ایک بڑے حصے کو پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے لائن میں پانی کی سپلائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے فوری مرمتی کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ رات گئے تک واٹربورڈ کا عملہ لائن کی مرمت کا کام کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق لائن پھٹنے سے یونیورسٹی اور قرب وجوار کے علاقوں میں پانی سڑکوں پر پھیل گیا، جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثرہوئی۔ پانی کی بندش سے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، سولجر بازار، لائنز ایریا اور دیگر علاقے متاثر ہوں گے۔