الخدمت کے تحت ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے تقریب

الخدمت کے تحت ماحولیات کی  اہمیت اجاگر کرنے کیلئے تقریب

الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے باہمت یتیم بچوں کے ساتھ ’’یوم ماحولیات‘‘ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس سلسلے میں لیاری میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ بچوں، ان کی ماؤں اور سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق ایم پی اے حاجی بابو غلام حسین اور ناظم جماعت اسلامی لیاری جواد شعیب بطور مہمان شریک تھے۔ باہمت بچوں کے درمیان ماحولیات کے عنوان سے مصوری کی سرگرمی کرائی گئی، جس میں بچوں نے ماحولیات کی اہمیت کو تصویری شکل میں اجاگر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں