حبیب یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن، 162 طلبا میں اسناد تقسیم
حبیب یونیورسٹی کا چوتھا سالانہ کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں فارغ التحصیل 162 طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے باعث کانووکیشن آن لائن منعقد ہوا ۔ پروگرام کو براہ راست آن لائن نشر کیا گیا اور اسے یونیورسٹی کی قیادت، اساتذہ ، طلبا، والدین ، سابق طلبا اور معاونین کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ معروف اسکرپٹ رائٹر انور مقصود نے کانووکیشن سے مرکزی خطاب کیا۔ صدر حبیب یونیورسٹی واصف رضوی نے فارغ التحصیل طلبا کو مبارکباد پیش کی اور وبائی امراض میں ان کی مستعدی اور کام کے اخلاقیات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حبیب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلبہ پر غیر معمولی ذمہ داریوں کا بوجھ ہے اور وہ فراخدلی اور تنوع کے دفاع کے بارے میں تنقیدی آگاہی کے اس مشن کے شریک ساتھی ہیں، ہماری دنیا ان کی جانب دیکھ رہی ہے۔