پولیس افسر کی دوبارہ تعیناتی کی خوشی میں پارٹی معطلی کا سبب بن گئی

پولیس افسر کی دوبارہ تعیناتی کی خوشی میں پارٹی معطلی کا سبب بن گئی

لیاقت آباد تھانے سے ایک ماہ قبل تبادلہ کیے جانے والے سب انسپکٹر عابد شاہ نے دوبارہ لیاقت آباد انویسٹی گیشن میں تعیناتی کی خوشی میں تھانے میں پارٹی کا اہتمام کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیاقت آباد تھانے میں پھر سے تعینات ہونے والے افسر عابد شاہ اور ان کے ہمراہ دیگر پولیس اہلکاروں کو خوشی میں پارٹی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر افسران نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر عابد شاہ کو معطل کرتے ہوئے انکوائری شروع کردی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں