اسٹیٹ بینک سوسائٹی کے قریب مسلح ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

اسٹیٹ بینک سوسائٹی کے قریب مسلح ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

سچل کے علاقے اسکیم 33 اسٹیٹ بینک سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری انس سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واقعہ کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس تین ملزمان شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ملزمان جمالی پل کی طرف فرار ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی مویشی منڈی کا قیام عمل میں آتا ہے مذکورہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں مزید بڑھ جاتی ہیں ۔ مذکورہ علاقوں سے مختلف راستے نکلتے ہیں، جس کے باعث ملزمان وار داتیں کرتے اور با آسانی فرار ہوجاتے ہیں۔ عید الاضحی قریب آنے کے باعث مذکورہ علاقوں میں مویشی منڈی جانے والے راستوں پر لوٹ مار کی وارداتیں غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہیں جہاں ایک پولیس چیک پوسٹ بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں