کے الیکٹرک خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم، ترجمان

کے الیکٹرک خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم، ترجمان

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک اپنے صارفین کو خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس تناظر میں سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے مثبت آرا ہمیشہ اہمیت کی حامل رہی ہیں، ہم نے مختلف علاقوں میں مکینوں کے تعاون سے بجلی چوری پر قابو پاکر شہر میں بجلی کی ترسیل کو بہت بہتر کیا ہے، آج کراچی کا 75 فیصد سے زائد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جبکہ صنعتی علاقے میں 2010 سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ یہ کے الیکٹرک کی کراچی شہر اور اپنے صارفین کے ساتھ بھرپور وابستگی اور مسلسل کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ پالیسی لوڈشیڈنگ متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق کی جاتی ہے، جس کا براہ راست تعلق بجلی چوری سے ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں