عالمی برادری جونا گڑھ سے بھارتی قبضہ ختم کرائے، ثروت قادری

عالمی برادری جونا گڑھ سے بھارتی قبضہ ختم کرائے، ثروت قادری

ریاست کے پاکستان سے الحاق کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں گے،سربراہ سنی تحریک کی نواب محمد جہانگیر خانجی سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے وفد کے ہمراہ نواب آف جونا گڑھ، نواب محمد جہانگیر خانجی سے ملاقات کر کے مختلف امور پر گفتگو کی۔ نواب محمد جہانگیر خانجی نے اپنی رہائشگاہ آمد پر ثروت قادری کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ثروت قادری نے عالمی برادری سے ریاست جونا گڑھ سے بھارتی غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے موقع پر ریاست نے پاکستان سے الحاق کیا، ریاست جونا گڑھ کے جعلی ریفرنڈم کی داستان سب جانتے ہیں، نواب جہانگیر خانجی کی جوناگڑھ کی پاکستان سے الحاق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور ساتھ دینگے۔ ثروت قادری نے نواب محمد جہانگیر خانجی کی ریاست جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو سراہا اور کہاکہ پاکستان دنیا کاواحد ملک ہے جہاں تمام اقلیتیں آزادی کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں، بھارت نے مسلم نسل کشی کی انتہا کی ہوئی ہے ، اقوام متحدہ ریاست جونا گڑھ اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلائے ۔اس موقع پر نواب آف جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،بھارت ریاست جوناگڑھ سے غاصبانہ تسلط ختم کرے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں