بجلی کے میٹروں کی تنصیب میں تعاون کی درخواست

بجلی کے میٹروں کی تنصیب  میں تعاون کی درخواست

جماعت اسلامی کی مقامی قیادت بشمول صدر ڈسٹرکٹ ملیر محمد اسلام اور کوآرڈی نیٹر قادر گل نے کے الیکٹرک ہیڈ بن قاسم سے ملاقات کی

کراچی (پ ر) ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق فریقین نے علاقے میں بجلی چوری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے گلشن حدید میں بجلی کے میٹروں کی تنصیب میں کے الیکٹرک سے تعاون کی درخواست کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں