بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، ڈاکٹر زبیر شیخ

بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، ڈاکٹر زبیر شیخ

محمد علی جناح یونیورسٹی پوسٹ بجٹ سیمینارز کا سلسلہ شروع کریگی، اوپن ہائوس میں گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر شیخ نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا ہے۔ محمد علی جناح یونیورسٹی میں ہونے والے اوپن ہاؤس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے تحقیق وتعلیم کے میدان میں بہت آسانی فراہم کی گئی ہے۔ محمد علی جناح یونیورسٹی آئندہ ہفتے سے پوسٹ بجٹ سیمینارز کا سلسلہ شروع کررہی ہے، جس میں معاشی ماہرین، مالیاتی اداروں کے سربراہان اور دیگر شعبہ جات کے اہم افراد شریک ہوں گے۔ پوسٹ بجٹ سیمینار کے ذریعے جہاں بجٹ کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا جائزہ لیاجائے گا وہیں طلبہ وطالبات کو بھی موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ اپنی معاشی علمی صلاحیت میں اضافہ کر سکیں۔ پوسٹ بجٹ سیمینارز میں بھی محمد علی جناح یونیورسٹی کے علاوہ باہر سے طلبہ کو شرکت کی عام دعوت ہے۔ ڈاکٹر زبیر شیخ کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی میں ہر سال اوپن ہاؤس کا انعقاد بھی نوجوانوں کے لئے نئی راہیں کھولنے کا ایک طریقہ ہے۔ اوپن ہاؤس میں صرف محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات ہی نہیں ہوتے بلکہ شہر بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں