کورنگی میں شوہر نے دن دیہاڑے سابقہ بیوی کو اغوا کرلیا

کورنگی میں شوہر نے دن دیہاڑے سابقہ بیوی کو اغوا کرلیا

کورنگی میں شوہر نے دن دیہاڑے سابقہ بیوی کو اغوا کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود ضیا کالونی میں اتوار کی سہ پہر اختر ابڑو نامی شخص اپنے دوست کے ہمراہ دو خواتین مہوش اور اس کی بہن نگہت کو زبردستی رکشہ میں اغوا کر کے فرار ہو گیا،واقعہ کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزم کو رکشہ میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،بعد ازاں ملزمان نے نگہت نامی خاتون کو رکشہ سے اتار دیا،واقعہ کے بعد اہل خانہ نے کورنگی پولیس کو اغوا کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،مقدمہ میں مغویہ مہوش کے والد ابراہیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری بیٹی مہوش کی شادی دو ،ڈھائی سال قبل اختر ابڑو نامی شخص سے ہوئی تھی ،میرے داماد نے ایک ماہ قبل میری بیٹی کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد میری بیٹی میرے گھر پر رہتی تھی،اتوار کو اختر ابڑو اپنے ساتھی کے ہمراہ میرے گھر آیا اور میری دو بیٹیوں مہوش اور نگہت کو رکشہ میں اغوا کر کے لے گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں