بانی پیپلز پارٹی نے لسانی تفریق کی بنیاد رکھی،ترجمان ایم کیوایم

بانی پیپلز پارٹی نے لسانی تفریق کی بنیاد رکھی،ترجمان ایم کیوایم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ نسل پرست متعصب سندھ حکومت کے نمائندے سازشوں کے الزامات سے باز رہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے بانی نے سندھ میں لسانی تفریق کی بنیاد رکھی۔اتوارکو جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ سندھ میں لسانی بنیادوں پر پیپلز پارٹی نے کوٹہ سسٹم نافذ کیا۔عوام پیپلز پارٹی کے عسکری ونگ لیاری گینگ وار کو نہیں بھول سکتے ۔پیپلز پارٹی اپنی نااہلی چھپانے کیلئے کئی دہائیوں سے سندھ کارڈ کھیل رہی ہے ۔انہوں نے سوال کیاکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پکا قلعہ حیدرآباد میں مہاجروں کا قتل عام کس نے کروایا؟،پیپلز پارٹی کی حکومت کو کراچی کے شہریوں کے ماورائے عدالت قتل پر برطرف کیا گیا۔ترجمان نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صرف شہری سندھ کے لوگوں کی جان و مال پر حملے کیوں ہوئے ۔سندھ حکومت کراچی والوں سے احتجاج کا حق چھیننا چاہتی ہے۔ سندھ کے شہری عوام کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ سندھو دیش کے حامی سندھ ایکشن کمیٹی کو سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں