گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

شارع فیصل کے علاقے نرسری نزد فیاض سینٹر کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسپتال منتقلی کے دوران زخمی شخص زخموں کی تاب نہ ہلاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس حکام کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 30سالہ نبیل ولد شوکت علی کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق پولیس نے اہلخانہ کو اسپتال طلب کرلیا جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں