پبلک سروس کمیشن حکمرانوں کی بد اعمالیوں سے تباہ ، حسین محنتی

پبلک سروس کمیشن حکمرانوں کی بد اعمالیوں سے تباہ ، حسین محنتی

افسوس سندھ حکومت عدالت عالیہ کے فیصلے کی اصل روح کو سمجھنے سے قاصر ہے،ڈاکٹرز اور دیگر متاثرہ افراد کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے ، امیر جماعت اسلامی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن حکمرانوں کی بد اعمالیوں کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے ، سندھ ہائی کورٹ نے آئینہ دکھایا اور اصلاح کا موقع فراہم کیا لیکن حیرت ہے کہ ایس پی ایس سی کے نظام کو صاف و شفاف بنانے کے بجائے چوری و سینہ زوری کے مترادف حکومت عدالت عالیہ کے فیصلے کوچیلنج کرنا چاہتی ہے ۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ ڈاکٹرز اور دیگر متاثرہ قابل و لائق افراد کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے ، خود عدالت عالیہ نے بھی ان کو کھپانے کے لیے راستہ دیاہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ سندھ حکومت عدالت عالیہ کے فیصلے کی اصل روح کو سمجھنے سے قاصر ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن ایک بدنام زمانہ ادارہ بن چکا ہے برسوں سے یہاں کی رشوت ستانی ، چور بازاری، اقربا پروری ، سیاسی بھرتیوں اور پرچے آؤٹ ہونے کی شکایات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ نیب میں بھی اسکے معاملات چل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت اس کی شکل بہتر بنانے کے بجائے بگاڑنے میں لگی ہوئی ہے ۔ایک سابق چیئرمین اس لیے استعفیٰ دیکرچلے گئے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ان کے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں پرچیاں وصول ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں شفافیت نظر آنی چاہیے لیکن اس ادارے کے چیئرمین اصلاح کے بجائے بیرون ملک چلے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں