آدم جی لائف اور انڈس اسپتال میں خون کے عطیہ کی مہم کیلئے تعاون

آدم جی لائف اور انڈس اسپتال میں خون کے عطیہ کی مہم کیلئے تعاون

آدم جی لائف انشورنس نے اپنے ہیڈ آفس میں انڈس اسپتال کے تعاون سے سی ایس آر اقدام کے تحت خون کے عطیہ کی مہم کا انعقاد کیا

کراچی(کامرس ڈیسک)اس موقع پرآدم جی لائف کے سی ایف او اور ڈی ایم ڈی جلال میگھانی نے کہا کہ آدم جی لائف اپنے صارفین اور معاشرے کی بڑے پیمانے پر خدمت کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ،ہم نے کورونا وبا کے باعث درپیش خون کی قلت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کی غرض سے اپنے ملازمین کے ساتھ مل کرخون کے عطیہ کی مہم میں شمولیت اختیار کی۔ انڈس اسپتال کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں پائیدار اور مضبوط صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی طرف کام کرنے کیلئے آدم جی لائف کے پختہ عزم کا ایک ثبوت ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس قدم سے ہم قوم اور ضرورت مند افراد کی خدمت کی زیادہ سے زیادہ وابستگی سے اپنے جذبے کا مظاہرہ کر سکیں گے ۔ اس موقع پر احسن نسیم جی ایم ایچ آر جنرل اینڈ کارپوریٹ افیئرز آدم جی لائف اور دانش علی مارکیٹنگ منیجر انڈس اسپتال بلڈ سینٹر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں