چھٹی کے دن شہریوں نے ساحل کا رخ کر لیا
موسم بھی سہانا اور لاک ڈاؤن بھی ختم ہوا تو شہریوں نے اتوارکو چھٹی کے دن بڑی تعداد میں ہاکس بے اور سی ویو کا رخ کیا
کراچی(این این آئی) آسمان پر بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے ، تیز ہواؤں سے موسم بھی دلفریب ہوگیا ہے ۔سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہری ساحل پر پکنک منانے کے لیے بڑی تعداد میں ہاکس بے اور سی ویو پہنچ گئے ۔تیز لہروں کے باعث ساحل پر لائف گارڈز بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے نظرآئے ، جنہوں نے شہریوں کو بارڈر لائن سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔