اسٹیل مل کے جبری برطرف ملازمین کی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ
پاکستان اسٹیل مل کے جبری برطرف ملازمین کی جانب سے آل ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں دھنی بخش سموں، عاصم بھٹی، عبدالحق چنہ، سرور نیازی کی قیادت میں اسٹیل ٹاؤن شپ پاکستان مارکیٹ سے ملیر پریس کلب تک پیدل ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مظاہرین نے اسٹیل مل انتظامیہ اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسٹیل مل کو تالے لگا کر ہزاروں ملازمین کو بیروزگار کیا گیا ہے ، اسٹیل مل کو بحال کرنے کے بجائے اسٹیل مل کو بند کرنے والے وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے اور کسی مزدور کو بیروزگار نہیں کیا جائے گا لیکن افسوس اسٹیل مل کے پانچ ہزار ملازمین کو جبری برطرف کرکے فاقوں میں مبتلا کیا گیا ہے ۔