نجی تعلیمی ادارے مسلسل بندش کے باعث سخت مالی مشکلات کاشکار

نجی تعلیمی ادارے مسلسل بندش کے باعث سخت مالی مشکلات کاشکار

کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چیئرمین منورحمید...

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر وائس چیئرمین عارف خلجی،سید خاورشاہ، وائس چیئرمین محمد شعیب اور حسنین آصف نے فیڈریشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ تعلیمی ادارے تمام کلاسز کے لئے ایس اوپیز کے ساتھ بلاتفریق فی الفورکھولے جائیں،آدھاتیترآدھابٹیر والی پالیسی ترک کرکے یکم تاجماعت دہم کلاسز کا اجر ا یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نجی تعلیمی ادارے مسلسل بندش کے باعث سخت مالی مشکلات کاشکارہیں اور کسمپرسی کی حالت میں سیکڑوں اسکول اپنی بقاکی جنگ ہارکر ختم ہوچکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں