صدر مملکت سے جامعہ اردو کی سینیٹ کااجلاس بلانے کی اپیل

صدر مملکت سے جامعہ اردو کی سینیٹ کااجلاس بلانے کی اپیل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر سید طاہر علی اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے یونیورسٹی کے چانسلر اورصدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی سے اپیل کی ہے کہ یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کریں تاکہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کا انتخاب کیا جاسکے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی کے اراکین سینیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالتی حکم امتناع کے خاتمے کے بعد گزشتہ ماہ تلاش کمیٹی اپنا کام مکمل کر کے پانچ ناموں کی منظوری دے چکی ہے ۔یونیورسٹی گزشتہ ڈیڑھ برس سے عبوری انتظام کے تحت چلائی جار ہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی اور مالی امور میں نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں