این ایل ای کے خلاف میڈیکل اسٹوڈنٹس یونین کا مظاہرہ

این ایل ای کے خلاف میڈیکل اسٹوڈنٹس یونین کا مظاہرہ

پرائیویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس یونین کے تحت میڈیکل کے طلباء نے نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن (این ایل ای) امتحان کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ڈاکٹرعدنان نے کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل طلباء نے این ایل ای امتحان مسترد کر دیا اور کہا کہ داخل شدہ میڈیکل طلباء پر یہ کالا قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا، مقامی میڈیکل گریجویٹس پر این ایل ای امتحان کا نفاذ اپنی ہی یونیورسٹیز پر عدم اعتماد ہے ۔طلبہ نے کہا کہ لوکل میڈیکل یونیورسٹیز کا معیار بہتر بنانے کے بجائے نااہلی کا ملبہ طلباء پر ڈالا جا رہاہے ۔پاکستانی میڈیکل ڈگری کو دنیا میں مشکوک بنا دیا گیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں