اقدام قتل اور جلائوگھیرائو کے مقدمے میں اے این پی کارکنان عدم ثبوت پر بری

اقدام قتل اور جلائوگھیرائو کے مقدمے میں اے این پی کارکنان عدم ثبوت پر بری

ضلع غربی کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے اقدام قتل اور جلائوگھیرائو سے متعلق کیس میں عدم ثبوت وشواہد کی بناپر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے علاقائی ذمہ دار شین گل اور قاسم سمیت 7 کارکنان کو بری کرنے کا حکم دے دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگل کو سماعت کے موقع پر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ وکیل صفائی ندیم شہزاد ہاشمی ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے موکلین کو سیاسی دشمنی کی بنیاد پر مدعی نے مقدمہ میں ملوث کروایا ہے ، لہذا استدعا ہے کہ ان کے موکلین کو بری کیا جائے ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے عدم ثبوت وشواہد کی بناپر اے این پی کے علاقائی ذمہ دار شین گل اور قاسم سمیت 7 کارکنان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق مدعی حبیب احمد کی جانب سے تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کرایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں