گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
گورنرسندھ عمران اسماعیل سے کراچی میں نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ مسلم ممالک ہیں اور ان کی جغرافیائی طور پر بھی بہت اہمیت ہے ۔ گورنر سندھ نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور معاشرتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اسی لئے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کراچی میں نئے تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ دونوں ممالک عظیم تاریخی اور مذہبی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور خلوص کا نتیجہ ہیں۔