چھت سے گرکر اورسرپر پتھر لگنے سے دو افراد جاں بحق

چھت سے گرکر اورسرپر پتھر  لگنے سے دو افراد جاں بحق

کورنگی میں زیر تعمیر گھر کی چھت سے گرکر جبکہ پورٹ قاسم کے قریب کام کے دوران سر پر پتھر لگنے سے دوافراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے باغ کورنگی قبرستان کے قریب زیر تعمیر گھر کی چھت سے گر ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 55عبدالغفار کے نام سے کی گئی ۔پورٹ قاسم کے الیکٹرک پاورہاؤس کے قریب کام کے دوران سر پر پتھر لگنے سے 20سالہ غلام سرورولدمسکین جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں