حافظ نعیم آج اجتماعی قربانی کے مراکزکا دورہ کریں گے
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت آج ( بدھ کو) ضلع وسطی میں 11بجے صبح علیمیہ اسکول گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد بلاک اے ، جے اور آئی میں اجتماعی قربانی وچرم قربانی کے مراکز کادورہ اور الخدمت کے رضاکاروں سے ملاقات کریں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اورضلع گلبرگ میں مسجد قبا فیڈرل بی ایریا بلاک 13میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ اور میڈیا سے گفتگو کریں گے ۔ علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن ضلع شرقی اور ضلع ائر پورٹ کے تحت اجتماعی قربانی وچرم قربانی کے مختلف مراکز کا دورہ اور الخدمت کے رضاکاروں سے ملاقات بھی کریں گے۔