سمند ر پر نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد ،دفعہ 144 نافذ

سمند ر پر نہانے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد ،دفعہ 144 نافذ

کمشنر کراچی نوید شیخ نے سمند ر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عید الاضحی کے موقع پر ساحل سمند رپر متوقع طور پر بڑی تعداد میں شہریوں کی تفریح اور نہانے کے لئے آمد اور مون سون بارشوں کے دوران سمند ر میں طغیانی کے پیش نظر دو ماہ کے لئے عائد کی گئی ہے ۔ پابندی15 ستمبر 2021 تک عائد رہے گی ۔کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا ہے کہ سمند ر میں نہانے اور تفریخ پر پابندی کا مقصد سمندر میں ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے شہریوں کو بچانا اور ان کی زندگیوں کے محفوظ بنانا ہے ۔ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر عمل کریں۔علاوہ ازیں کمشنر کراچی نے ملیر ندی میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے ۔ جس کے تحت ملیر ندی میں کچرا ،تعمیراتی ملبہ یا قربانی کے جانوروں کی آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں