پانی کی عدم فراہمی پر لیاری کے مکینوں کا احتجاج،سڑک پردھرنا

پانی کی عدم فراہمی پر لیاری کے مکینوں کا احتجاج،سڑک پردھرنا

لیاری کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اس موقع پر لیاری کے مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے بھی مظاہرین کے ہمراہ تھے ،احتجاج کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے میراں ناکہ پر سڑک پر دھرنا دیدیا اور واٹر بورڈانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر لیاری سے منتخب مسلم لیگ (ن) کے رکن سندھ اسمبلی سلطان بہادر بھی مظاہرین کے ہمراہ تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر بھی واٹر بورڈ کی جانب سے لیاری کے علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔احتجاج کے باعث میراں ناکہ پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی ، دریں اثناء اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد مشتعل مظاہرین کومنتشر کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں