ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا لینڈ فل سائٹس کا دورہ

ایم ڈی سالڈ ویسٹ  کا لینڈ فل سائٹس کا دورہ

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے لینڈ فل سائٹ جام چاکرواور گوند پاس کا دورہ کرکے کام کا معائنہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی گوٹھ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مدفون کرنے کیلئے ٹرینچز بنا ئی گئی ہیں ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سیکریٹری شہباز طاہر و دیگر افسران موجود تھے ۔ عیدالاضحی اور مون سون بارش کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، عیدگاہوں و مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں