حکومت عیدبعداسکولز کھولنے کا اعلان کرے ،ایکشن کمیٹی

حکومت عیدبعداسکولز کھولنے کا اعلان کرے ،ایکشن کمیٹی

پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا،لگتاہے تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے ہنگامی اجلاس میں حکومت پر کشمیرالیکشن کے حوالے سے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا جن شہروں یا حلقوں میں الیکشن ہوتے ہیں وہ کورونافری ہو جاتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کے اس رویے سے عوام کے درمیا ن کورونا سے متعلق غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔تعلیم جس کا پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے ۔ اس موقع پر سندھ بھر سے آئی ہوئی تنظیموں کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم حکومت کے ایک دن کے نوٹس پر تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے نجی تعلیمی اداروں کو ویکسی نیشن سینٹرز کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز بھی دی۔ تمام نجی تعلیمی ادارے اپنے اساتذہ کی ویکسی نیشن کروائیں گے اور والدین کے لئے بھی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں گے ۔حکو مت فوری طور پر عید کے بعد اسکولز کھولنے کا اعلان کرے ۔ وزیر اعظم اور حکو متی وزرا کئی مواقع پر اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ تعلیمی ادارے وہ واحد ادارے ہیں جو پوری طرح ایس او پیز کو فالو کرتے ہیں اور بڑی تعداد میں نجی تعلیمی ادارے اپنے اسا تذہ کو ویکسی نیشن بھی کرواچکے ہیں مگر پھر بھی تعلیمی ادارے بند کرنا پوری قوم کے ساتھ زیادتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں