دفاع عزاداری کانفرنس ملکی سالمیت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، ایم ڈبلیو ایم
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس وحدت ہاؤس انچولی میں علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں منعقد ہوا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس میں 25 جولائی کو آئی آر سی لان میں منعقد ہونے والی دفاع عزاداری کانفرنس کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔ علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ دفاع عزاداری کانفرنس ملکی سالمیت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ۔