انٹرنیٹ اور کیبل کے تار بغیر اجازت نصب کیے جاتے ہیں، کے الیکٹرک

انٹرنیٹ اور کیبل کے تار بغیر اجازت  نصب کیے جاتے ہیں، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے نیٹ ورک پر انٹرنیٹ اور کیبل کے بے ہنگم تار بغیر اجازت نصب کیے جاتے ہیں اور بارش کے موسم میں یہ غیر قانونی تجاوزات انسانی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں

کراچی (پ ر) کے الیکٹرک کے ترجمان نے آگاہ کیا کہ انٹرنیٹ اور کیبل کے تاروں میں خطرناک کرنٹ ہوتا ہے جو حادثات کا باعث بن سکتا ہے۔ کے الیکٹرک نے انٹرنیٹ اور کیبل چلانے والی کمپنیوں سے بار بار تجاوزات ہٹانے کی درخواست کی لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ اس صورتحال میں عوام کے وسیع تر مفاد میں ہم کچھ علاقوں میں اپنے نیٹ ورک پر موجود تجاوزات ہٹا رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کا حالیہ قدم صرف اپنے نیٹ ورک تک محدود ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں