ایرانی ماہی گیر کشتی مالک کے حوالے

ایرانی ماہی گیر کشتی مالک کے حوالے

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کی جانب سے ایک ایرانی ماہی گیر کشتی اس کے مالک کو واپس کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 23 جولائی کو ہیڈکوارٹرز پی ایم ایس اے میں ماہی گیر کشتی ’’الرحیمی‘‘ کی حوالگی کی سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کے ساتھ عملے کے دو ارکان اور کشتی کا مالک کشتی وصول کرنے آئے۔ حسن نوریان نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں