خاتون مریضہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج

خاتون مریضہ کی ہلاکت کا مقدمہ درج

شارع نورجہاں پولیس نے نجی کلینک میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے خاتون مریضہ کی ہلاکت کا مقدمہ الزام نمبر 660/21 درج کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او لیاقت حیات کے مطابق واقعہ کا مقدمہ متوفیہ کے بیٹے وجاہت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ رات گئے اسپتال میں باربی کیو پارٹی کے مزے اڑاتی رہی اور مریضوں کوآکسیجن کی کمی کا سامنا رہا، 16 جولائی کو اسپتال میں لائی گئی خاتون ناصرہ بی بی آکسیجن کی کمی کے باعث فوت ہوئی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ خاتون کو چیسٹ انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ عملہ اسپتال سے فرار ہوگیا، چوبیس گھنٹے کھلا رہنے والا کلینک سربمہر کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں