مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں گونجے گی، طارق حسن

مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں گونجے گی، طارق حسن

پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ کشمیر کے عام انتخابات میں کامیابی سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز دنیا بھر میں گونجے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ سندھ میڈیا سیل کے رکن محمد رفیق خان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ رفیق خان نے بتایا کہ کشمیری عوام نے ووٹ دیکر منزل کا تعین کردیا ہے۔ طارق حسن نے کشمیر میں انتخابات میں فتح پر وزیر اعظم عمران خان، مسلم لیگ (ق) کے قائد چودھری شجاعت حسین، مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی اورتمام کشمیریوں کو مبارکباد دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں