ناظم آباد میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ

ناظم آباد میں وبائی امراض  پھوٹنے کا خدشہ

انتظامیہ کی غفلت کے باعث ناظم آباد میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ عوام پہلے ہی کورونا جیسی وبا سے پریشان ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے چھٹے روز بھی ناظم آباد عباسی شہید اسپتال کے قریب ریلوے پھاٹک کے گیٹ پر جانوروں کے سر، اوجھڑی اور دیگر باقیات کے علاوہ قربانی میں استعمال ہونے والی چٹائیاں وغیرہ بھی علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ آلائشوں اور کچرے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے جبکہ تعفن سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ناظم آباد اور پاپوشنگر کا علاقہ ریلوے کی پٹڑیوں کے درمیان گھرا ہو اہے اور ہر گزرگاہ کی یہی صورتحال ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں