غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے، زاہد اعوان

غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دیا جائے، زاہد اعوان

سماجی رہنما زاہد اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی، بدامنی اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود حکمران غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جبکہ حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ عوام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنیوالے سیاسی و سماجی رہنماؤں اورشہریوں کے وفودسے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا ملک ان دنوں شدید مشکلات سے دوچار ہے، مہنگائی، بدامنی اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، تبدیلی کے نعرے لگاکرآنے والوں نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، حکومت مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کرے اور غریب عوام کو زندہ رہنے کا حق دے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں