کرپشن ریفرنس میں گواہ کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت
احتساب عدالت نے چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن و سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں گواہ کے بیان پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیرکو دوران سماعت ریفرنس میں نامزد ملزمان ڈاکٹر عاصم حسین پیش نہیں ہوئے، جبکہ نامزد ملزمان شعیب وارثی و دیگر پیش ہوئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔