گجر نالے کے 10 مقامات پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری

 گجر نالے کے 10 مقامات پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری

کراچی کے سب سے بڑے گجر نالے کے 10 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ اورنگی نالے کے 6 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں آپریشن بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے پیر کو بتایا کہ متوقع بارشوں کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس، اینٹی انکروچمنٹ پولیس، رینجرز، لیڈی سرچر، سٹی وارڈنز اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں