سندھ حکومت نے کراچی کے 4 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے و تقرر کر دیے

سندھ حکومت نے کراچی کے 4 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے و تقرر کر دیے

سندھ حکومت نے کراچی کے 4 ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے و تقرر کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد بخش عرف راجہ کا سینٹرل سے تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات کردیا گیا ہے جہاں سے عرفان سلیم کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سیکنڈری ایجوکیشن اپروو پروجیکٹ اسکول ایجوکیشن آصف جان صدیقی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی کمشنر ایسٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں مقرر شہریار گل کا تبادلہ کر کے ڈپٹی کمشنر ویسٹ مقرر کردیا گیا ہے، جہاں سے سلیم اللہ اوڈھو کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ کراچی میٹرو پولیٹن میں مقرر طحہٰ سلیم کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعینات کردیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں