خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت طبی کیمپ کا انعقاد

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت طبی کیمپ کا انعقاد

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین اور ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے غریب و ضروت مند، آنکھوں میں موتیا کے مریضوں کے لئے 52 واں مفت آئی کیمپ، بلڈ شوگر کیمپ کریسنٹ اسکول انڈس مہران ملیر کھوکھراپار میں منعقد کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس میں تقریباً130 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور39 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کی گئی، جن کا معروف آئی سرجن ڈاکٹر شایان شادمانی مقامی اسپتال میں فولڈ ایبل لینس کے ساتھ مفت آپریشن کرینگے۔ کیمپ میں ضرورت مند مریضوں کو دوائیں دی گئیں اور ان کا بلڈ و شوگر ٹیسٹ بھی کیا گیا جبکہ مریضوں کو اسپتال لانے لے جانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائیگی۔ کیمپ میں وسیم الدین، میمون اسلام، محمد شارق، محمد طلحہ، حنا، سہیل قریشی، عادل نور،شکیل احمد،مہران اور دیگر نے خدمات انجام دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں