ملزم کو سہولت دینے پر پولیس انسپکٹر سے تفتیش

ملزم کو سہولت دینے پر پولیس انسپکٹر سے تفتیش

ملزم کو سہولت دینے اور کمزور تفتیش کرنے پر گرفتار ہونے والے پولیس انسپکٹر سے پولیس کی تفتیش جاری ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے مطابق گرفتار پولیس انسپکٹر نثار اعوان سے رابطے میں رہنے والے حبیب اللہ عرف حاجی کامران کا نام بھی چالان میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم حبیب اللہ تربت فرار ہو گیا تھا جبکہ اس کا بیٹا جیل میں ہے۔ گرفتار ملزم ادیب نے نائیجیرین باشندوں سے تاوان وصول کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش انسپکٹر نثار اعوان کو دی گئیتھی، جس نے ملزم کو سہولت دی اور کیس کو کمزور کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں