ملازمین کے مسائل الجھانے والے افسران کا محاسبہ ہوگا، یونائیٹڈ ورکرز یونین

ملازمین کے مسائل الجھانے والے افسران کا محاسبہ ہوگا، یونائیٹڈ ورکرز یونین

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل مگسی، جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، مرکزی رہنماؤں چن زیب، ناظم خان، ارشد اعوان، کامریڈ امر جلیل مگسی، اشرف اعوان، عبدالحکیم کلیری، کامریڈ امر جلیل مگسی اور دیگر نے کہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ ورکرز یونین کے 14 جولائی کو کامیاب دھرنے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لئے 10 کروڑ روپے ماہانہ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن ، حاضر سروس ملازمین کا کٹوتی کردہ فنڈ ملازمین کو دیئے جانے ، فوتگی کوٹے پر ملازمتوں کے جلد لیٹرز جاری کرنے، ڈاؤ اسپتال کو فوری طور پر 64 لاکھ روپے کی ادائیگی کرکے تمام اسپتالوں میں میڈیکل کی سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کرا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایم ڈی فنانس، ڈائریکٹر اکاؤنٹس، ڈی ایم ڈی میڈیکل سروسز، ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی سمیت ایسے افسران کا محاسبہ کیا جائے گا جو ملازمین کے مسائل کو جان بوجھ کر ایم ڈی کی آڑ بنا کر الجھا رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں