وزیر توانائی سندھ آج کراچی چیمبر کا دورہ کرینگے

وزیر توانائی سندھ آج کراچی چیمبر کا دورہ کرینگے

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ آج (منگل کو) کراچی چیمبرکا دورہ کریں گے

کراچی (بزنس رپورٹر) صوبائی وزیر دورے کے دوران کے سی سی آئی کے صدر و اراکین منیجنگ کمیٹی سے ملاقات کریں گے، جس میں کراچی میں بجلی و گیس کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر صنعتوں کو درپیش بجلی و گیس کے مسائل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں