ہنگامہ آرائی کے ملزم کی ضمانت منظور

ہنگامہ آرائی کے ملزم کی ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران اولڈ سٹی ایریا میں سیاسی جماعتوں میں تصادم اور ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت نے تیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کے عوض ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں رسالہ پولیس نے گرفتار ملزم دائیل مغل کو پیش کردیا ۔ پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزم کے وکلا نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کے عوض ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں