مویشی منڈی کے تاجر کو لوٹ لیا گیا
اسٹیل ٹاؤن نیشنل ہائی وے پر مویشی منڈی کے تاجر کو لاڑکانہ جاتے ہوئے لوٹ لیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گاڑی میں سوار مسلح ملزمان تاجر نثار سے 64 لاکھ 70 ہزار روپے اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او ممتاز مروت کے مطابق نثار مویشیوں کا بیوپاری ہے اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہا تھا کہ مسلح ملزمان نے گاڑی میں سوار ڈرائیور سے سب سے پہلے موبائل فون اور اس کے بعد تاجر کی اہلیہ سے 64 لاکھ روپے چھینے جبکہ تاجر کی جیب میں موجود 70 ہزار روپے بھی نکال لئے۔