واٹر بورڈ نے وی آئی پی فری ٹینکر سروس کا آغاز کر دیا

واٹر بورڈ نے وی آئی پی فری ٹینکر سروس کا آغاز کر دیا

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے وی آئی پی فری ٹینکر سروس کا آغاز کر دیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ایم ڈی خالد محمود شیخ نے آن لائن ٹینکر سروس کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی شخصیات سمیت اہم اداروں، ججز، صحافیوں، وزرا کو فری ٹینکر سروس مکمل طور پر بند کردی گئی تھی، جس پر ادارے کے ایم ڈی اور افسران کو شدید دبائو کا شکار ہونا پڑا، لیکن وزیر موصوف کی سفارش پر تعینات کردہ ایس ای ہائیڈرنٹس سیل نے دبائو دبائو برداشت کرنے سے انکار کرتے ہوئے وی آئی پی فری ٹینکر سروس بحال کر دی۔ ایس ای ہائیڈرنٹس سیل نعمت اللہ مہر نے بتایا کہ وہ مجبور ہیں اور اوپر سے دبائو ہے، جسے اعلیٰ افسران بھی ہماری طرف کردیتے ہیں، ہم مجبور ہیں اور وی آئی پی فری ٹینکرز سروس بھی محدود پیمانے پر شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ وی آئی پی سروس شروع کرنے سے واٹر بورڈکو ہائیڈرنٹس سے ہونے والی ماہانہ دس کروڑ سے زائد کی آمدنی متاثر ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں