جامعہ کراچی کی انتظامیہ تبدیل کرنے کا مطالبہ

جامعہ کراچی کی انتظامیہ تبدیل کرنے کا مطالبہ

جامعہ کراچی میں سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پینل کے منتخب پرنسپل سینٹرز و پرنسپل ممبر اکیڈمک کونسل اور سپلا کے رہنماؤں پروفیسر کریم احمد ناریجو، پروفیسر منور عباس ، پروفیسر قاضی ارشد حسین، پروفیسر سہیل الرحمن و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ ای سی اور جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کے درمیان چپقلش نے کراچی کے ہزاروں بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگادیا ہے، سندھ کی تمام جامعات نے کالج سائیڈ پر دو سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے دے دیے ہیں مگر کراچی کے ہزاروں بچوں کو جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی بے جا ضد نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مگر افسوس کہ گزشتہ کئی ماہ سے اس پر آواز اٹھانے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، کسی کو کراچی کے بچوں کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سپلا کے رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس کا نوٹس لیں اور جامعہ کراچی کی نااہل انتظامیہ کو فوری تبدیل کر کے مستقل بنیادوں پراچھے ماہر تعلیم کو میرٹ پر وائس چانسلر تعینات کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں