ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کلفٹن سے جواب طلب

ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ کلفٹن سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے بارش کے دوران ڈی ایچ اے ا ور کنٹونمنٹ کلفٹن کے علاقے ڈوبنے کی تحقیقات سے متعلق دائر درخواست پر فریقین کو دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر کو جسٹس محمدشفیع صدیقی کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بارش کے دوران ڈی ایچ اے ا ور کنٹونمنٹ کلفٹن کے علاقے ڈوبنے کی تحقیقات اور عدالتی احکامات کی عدم تعمیل سے متعلق آزرکلوڑ و دیگر کی توہین عدالت کی درخواست کی۔ سماعت کے موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور ڈی ایچ اے کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا۔ جس پر عدالت کاکہناتھا کہ جن افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے ان کی جانب سے جواب جمع کرایا جائے، آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرایا گیا تو ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کیا بارش گزر جائے گی پھر جواب جمع کرایا جائے گا؟۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کو دو ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں