لڑکے کی بکری سے شادی کی ویڈیو وائرل

لڑکے کی بکری سے شادی کی ویڈیو وائرل

ڈگری کے قریب یونین کونسل پبن میں کچھ دن پہلے ایک نوجوان کی بکری کے ساتھ شادی کے پھیرے لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ڈگری (نمائندہ دنیا )ویڈیو میں نوجوان دولہا بنا ہوا جبکہ بکری جسے دلہن کا لباس پہنایا گیا تھا، کے ساتھ پھیرے لے رہا ہے جبکہ اسکے خاندان کے افراد بھی وہاں موجود ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے اور ویڈیو پر شدید تنقید کی گئی۔ ڈگری پولیس نے ویڈیو میں موجود بھگت کو تحویل میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہندو مذہب میں کنوارے لڑکے کی شادی جب کسی بیوہ سے ہوتی ہے تو پہلے کنوارے لڑکے کے پھیرے کسی گڑیا یا مویشی کے ساتھ کروائے جاتے ہیں اور اس عمل کے دوران وہ بیوہ وہاں موجود ہوتی ہے اور پھر بعد میں اس کی شادی کروائی جاتی ہے ، یہ صرف رسم ہے کوئی غیر فطری شادی نہیں، یہ صدیوں سے طریقہ چلاآرہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں